1 اپریل 2011 - 19:30

منطقۃ الشرقیۃ کے مختلف شہروں میں ہزاروں سعودی شہریوں نے مظاہرہ کرکے بحرین سے سعودی عرب کی فوج کے انخلاء کا اور سعودی عرب میں اصلاحات اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ابل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق القطیف، العوامیہ، الربیعہ ہر کے مظاہرین نے نماز جمعہ کے بعد حکومت مخالف یہ مظاہرہ کیا اور بحرین سے سعودی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بحرین کے پرامن مظاہرین کو کچلنے کےلئے اپنی فوجیں بحرین کی شاہی حکومت کی دعوت بحرین روانہ کی ہيں جہاں انہوں نے پرامن مظاہرین کو انتہائی بے دردی کے ساتھ کچلا ہے۔ربیعہ اور عوامیہ کے شیعیان اہل بیت نے ایک ریلی نکالی جس میں بحرین سے آل سعود کی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ آل سعود کی فوج بحرینی عوام کا قتل عام کررہی ہے، انھوں نے بحرین میں اسرائیلیوں کی روش اپنائی ہے، وہ گھروں میں صوتی بم اور آنسو گیس شیل پھینکتے ہیں، لوگوں کی بے عزتی کرتے ہیں، مساجد اور اولیاء کرام اور صحابہ و تابعین اور علماء کی قبور کی بے حرمتی کرتے ہیں اور مساجد اور لوگوں کے گھر تباہ کرتے ہیں اور لوگوں کا خون بہت آسانی سے بہاتے ہیں کیونکہ وہ بحرین جاتے ہوئے بحرینیوں کے خون کی حلالیت کے فتوے بھی وہابی مفتیوں سے حاصل کرکے لے گئے ہیں۔ربیعہ اور عوامیہ کے شیعیان اہل بیت (ع) نے نماز جمعہ کے بعد بحرین کی مظلوم و بے دفاع عوام کی حمایت میں مظاہرے کئے اور بحرین سے آل سعود کی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔اس ریلی میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں بحرین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور بحرین میں مظالم کے خاتمے اور سعودی عرب میں سیاسی اور سماجی اصلاحات اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا مطالنہ کیا۔مظاہرین نے سعودی عرب میں اہل تشیع کے خلاف امتیازی رویوں اور تعصب آمیز طرز سلوک کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔ سعودی عرب کے شیعیان اہل بیت (ع) کو بھی بحرین کی سی صورت حال کا سامنا ہے اور ان کو بھی مساجد کی انہدام و بندش، خودسرانہ گرفتاریوں، ماورائے عدالت طویل المدت سزاؤں اور ہر قسم کے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔16 سال قبل ظہران میں امریکیوں کے اڈے پر حملہ ہوا تو 9 شیعہ افراد کو گرفتار کیا گیا جنہین اب تک مقدمہ چلائے بغیر جیلوں میں رکھا گیا اور ان کو اب تک اپنے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور ان قیدیوں کو "منسیون" (فراموش شدگان) کا نام دیا گیا ہے۔ منسیون کی رہائی کے لئے نکالے گئے جلوسوں میں شرکت کرنے والوں میں سے بھی اب تک 120 افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں اور ان سے ریمانڈ لیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110